وزیراعظم کیخلاف ووٹ دینے پر حکومتی ارکان کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ،بابر اعوان نے خبردار کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹ دینے والے کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جائے گی، وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرونی طاقتوں کی ایما پر شروع ہوئی ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل اے کے تحت اگر کوئی رکن اسمبلی بجٹ کی منظوری یا عدم اعتماد کے وقت دوسری پارٹی کے حق میں ووٹ دے تو اس کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادپر کسی حکومتی رکن نے ووٹ دیا تو نہ صرف اسے پارٹی سے نکالا جائے گا بلکہ اس کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہو چکی ہے اور اب بھی ناکام ہو گی۔ قاسم سوری کے معاملے پر اپوزیشن والوں نے مجھ سے کہا فیس سیونگ دیں۔ ہم نے کہا یہ آئینی معاملہ ہے، ایسا اب ممکن نہیں جس پر انہیں تحریک واپس لینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرونی طاقتوں کی ایما پر شروع ہوئی۔ وزیراعظم کے مغرب کو اڈوں سے متعلق انکار پر یہ سلسلہ شروع ہوا۔ مہم اپوزیشن کے وہ لوگ چلا رہے ہیں جن کے اثاثے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ ہو یا دویگر معاملات، ہر بار اپوزیشن کو شکست دی ہے۔پی ٹی آئی والے سب متحد ہیں اور اس بار بھی اپوزیشن کو ہرائیں گے۔ جو لوگ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، وہ ابھی مزید انتظار کریں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر