سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے؟

کراچی(نیشنل ٹائمز): سوشل میڈیا صارفین ڈراما سیریل ’’خانی‘‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔کچھ روز قبل ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ اور انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں۔ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔ماڈل منال سلیم کی یہ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ ان کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ منال سلیم اداکارہ ثنا جاوید کی بات کررہی ہیں اور پھر کئی میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے خوفناک تجربے کو شیئر کیا اور انہیں انتہائی غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔میک اپ آرٹسٹوں نے ایسی کئی مثالیں شیئر کیں جہاں انہیں ثنا جاوید کے بدترین سلوک کو برداشت کرنا پڑا تھا۔ معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر، ریان تھامس اور دیگر نے سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی ان کے ساتھ بدسلوکی کی کہانیاں شیئر کیں۔سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی جانب سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے بارے میں لوگ باتیں کررہے ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ انڈسٹری اورعوام دونوں کو ثنا جاوید پر پابندی لگانی چاہئے اور ثنا جاوید کو ان تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کے ساتھ انہوں نے برا سلوک کیا۔لوگوں نے ثنا جاوید کو کام دینے والے اداروں پر بھی غصے کا اظہار کیا کہ آپ لوگ اتنی مغرور اور بدتمیزی لڑکی کو کام کیوں دے رہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ثنا جاوید کی شکل خوبصورت ہے لیکن وہ اندر سے بہت بدتمیز اور بدلحاظ ہیں۔واضح رہے کہ ماڈل منال سلیم اور دیگر میک اپ آرٹسٹوں کے الزامات پر فی الحال تو ثنا جاوید کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تبصروں کا سیکشن بند کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر