روس یوکرین راہداریاں کھولنے پر اتفاق، شہریوں کا انخلاء

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان راہداریاں کھولنے پر اتفاق ہو گیا جس کے بعد شہریوں کا انخلاء شروع ہو گیا۔یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوکرین سے گزشتہ روز 35 ہزار افراد نے انخلاء کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف کے گرد و نواح، اینر ہودر اور سمی کی راہداری سے انخلاء کی اجازت ہے۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے انخلاء کے لیے مزید 3 راہداریاں بنائی جائیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یوکرین کی جنوب مشرقی سرحد پر 2 اور مشرقی سرحد پر 1 راہداری بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جانب سے گزشتہ روز مزید راہداریاں کھولنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔یو این ایچ سی آر کے مطابق یوکرین سے اب تک 21 سے 22 لاکھ شہری انخلاء کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر