یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ الیکشن، ویڈیو اسکینڈل، سماعت ملتوی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ الیکشن اور ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ باہر جا کر میڈیا کو کہا جاتا ہے کہ کمیشن فیصلہ نہیں کر رہا، کمیشن تو فیصلہ کرنا چاہ رہا ہے، اس طرح تو کیس ختم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے استفسار کیا کہ آپ 4 درخواست گزار ہیں، آپ اس کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آپ کو کمیشن کی سنجیدگی نظر آ رہی ہے؟خصوصی کمیٹی برائے انسدادِ عصمت دری کی چیئرپرسن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف بیرسٹر ملیکہ علی بخاری نے جواب دیا کہ ہمیں کمیشن کی سنجیدگی نظر آتی ہے۔انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے یہ بھی کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں، ہم کیس کی سماعت بالکل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ملیکہ بخاری کو دلائل دینے کی ہدایت الیکشن کمیشن نے ملیکہ بخاری کو دلائل کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔ملیکہ بخاری نے جواب دیا کہ علی ظفر نے کہا ہے کہ پہلے وہ دلائل مکمل کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی سماعت پیر دن 1 بجے تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر