سوا کروڑ کا ایندھن ضائع کرکے پی آئی اے نے مسافر کی جان بچالی

کراچی( (نیشنل ٹائمز) کراچی سے پی آئی اے کے ٹورنٹو جانے والے طیارے نے مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب فوری لینڈنگ سے قبل سوا کروڑ روپے مالیت کا اضافی ایندھن فضا میں ضائع کردیا۔ذرائع کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے سبب جہاز کو ایک گھنٹہ 36 منٹ کی پرواز کے بعد فوری طور پر کراچی واپس اتار لیا گیا، مسافر کو ایئر پورٹ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی میں طیارے کو فوری لینڈنگ سے پہلے اپنا اضافی ایندھن پھینکنا پڑا۔پی آئی اے ذرائع نے بتایاکہ بوئنگ 777 طیارے نے لینڈنگ سے قبل ایک لاکھ کلو ایندھن فضا میں پھینکا ہے جس کی مالیت سوا کروڑ روپے ہے۔ایئر لائن ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر کو دوران پرواز دل کا دورہ پڑا، انسانی جان بچانے کیلئے طیارے کو قبل از وقت لینڈنگ کرنا پڑی۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ 32 سالہ مسافر مریض سید وصی کینیڈین شہریت کے حامل ہیں ، ان کی حالت بہتر ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سید وصی کو خاندان کے فرد کے ہمراہ اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر