ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل اہلکار روس کیخلاف لڑنے کیلئے یوکرین چلا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل سکیورٹی اہلکار روس سے لڑنے یوکرین چلا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے خلاف لڑنے کے لیے جانے والا 19 برس کا اہلکار ونڈسر بیرکس میں تعینات تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ برطانیہ کے دستے میں شامل اہلکار والدین کے نام پرچی چھوڑ کر یوکرین روانہ ہوا، ملکہ برطانیہ کے محافظ دستے میں شامل اہلکار مشرقی یورپ کا یکطرفہ ٹکٹ لےکر گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی فوج کے حکام کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے محافظ کو یوکرین کے راستے میں روکنے کی کوشش کی گئی تاہم سکیورٹی اہلکار نے رکنے سے انکار کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ریزرو اور چھٹیوں پر گئےکئی برطانوی فوجیوں کے بھی یوکرین جانے کا امکان ہے جبکہ برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ کا بیٹا بھی روس سے لڑنے یوکرین جا چکا ہے، 30 برس کا بین گرانٹ رائل میرینز میں 5 برس تک کمانڈو رہ چکا ہے، بین گرانٹ کی والدہ ہیلن گرانٹ برطانیہ کی ٹوری رکن پارلیمنٹ ہیں، بین گرانٹ یوکرین جانے والے برطانیہ کے 7 سابق فوجیوں میں سے ایک ہے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کا محافظ گرفتار کر لیا تو روس یوکرین کے خلاف جنگ میں برطانیہ کو شریک قرار دےگا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر