آسٹریلیا ٹیم کی سکیورٹی کے پیش نظر کراچی میں رینجرز کا سرچ آپریشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) کراچی میں رینجرز نے آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آسٹر یلیا کر کٹ ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں نیشنل اسٹیدیم، گوہرآباد، پی آئی بی کالونی اور ملحقہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ترجمان نےبتایا کہ جناح انٹر نیشنل ائیر پورٹ، شارع فیصل، پی آئی بی کالونی اورکارساز روڈ کے علاقوں میں بھی رینجرز نے اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشن کیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن علاقے میں موجود کسی بھی جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے کیا جس میں رینجرز کا موٹر سائیکل اسکواڈ اور النساء فورس بھی شریک تھی۔آپریشن کے دوران مخصوص گلیوں کی ناکہ بندی کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کا بائیو میٹرک ویری فکیشن کے ذریعے کرمنل ریکارڈ چیک کیا گیا جب کہ آپریشن میں داخلی و خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 12 مارچ سے شروع ہوگا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر