’علیم خان قبول نہیں‘، بزدار نے پرویز الہٰی کیلئے وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی حامی بھرلی

لاہور(نیشنل ٹائمز): وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پرویزالہیٰ کے حق میں عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پارٹی قیادت کو پیغام بھجوایا ہے جس میں انہوں نے صرف پرویز الٰہی کے حق میں وزارت اعلیٰ چھوڑنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے کہا ہےکہ انہیں اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو علیم خان کسی صورت وزیراعلیٰ کے طور پر قبول نہیں ہیں لہٰذا اس منصب پر پرویز الٰہی کو بٹھایا جائے یا ان کو ہی اسی منصب پر رہنے دیا جائے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 ارکان اسمبلی ہیں اور اسمبلی میں تحریک انصاف کے اتحادیوں کے ساتھ 198 ارکان ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں حکومت اتحادی (ق) لیگ کے 10، آزاد 4 اورایک رکن اسمبلی راہ حق پارٹی کا ہے جب کہ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173 ارکان اسمبلی ہیں جن میںٰ (ن) لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔ذرائع کا کہناہےکہ کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ درکارہوتے ہیں اس لیے جہانگیر ترین گروپ کے 20 ارکان (ن) لیگ کا ساتھ دیں تو بزدارحکومت ختم ہوسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر