کترینہ کیف کی خواتین کے عالمی دن پر دلچسپ پوسٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن پر ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خواتین کے عالمی دن پر اپنی بہنوں کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں کترینہ کیف اور ان کی بہنیں ایک دوسرے کے کندھے سے کندھا ملائے ایک سڑک پر چلتے نظر آرہی ہیں۔اُنہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ ایک ہی فیملی میں بہت ساری خواتین ہیں‘۔اداکارہ کترینہ کیف کی 6 بہنیں اسٹیفنی، کرسٹین، نتاشا، میلیسا، سونیا اور ایزابیل ہیں جبکہ ان کا صرف1 بھائی ہے جسکا نام سبستین ہے۔خیال رہے کہ ہر سال 8 مارچ کو خواتین کی ثقافتی، سیاسی اور سماجی واقتصادی کامیابیوں کو یاد رکھنے، صنفی مساوات، تولیدی حقوق، اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل پر توجہ دلانے کے لیے خواتین کاعالمی دن منایا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر