عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

ممبئی(نیشنل ٹائمز): اداکارہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ کے بعد اب ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ میں اپنی بہترین پرفارمنس سے فلمی تجزیہ نگاروں کو متاثر کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ اب ہالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ ہالی ووڈ اداکارہ گال گیڈوٹ اور اداکار جیمی ڈورنان کے ساتھ فلم ’’ہارٹ آف اسٹون‘‘ میں ڈیبیو کریں گی۔بین الاقوامی جاسوس تھرلر فلم کی ہدایت ٹام ہارپر دیں گے جب کہ اسے نیٹ فلکس پر دکھایا جائے گا۔یہ اعلان نیٹ فلکس انڈیا کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ عالیہ بھٹ ’’ہارٹ آف اسٹون‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل بالی ووڈ کے دیگر فنکار بھی ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، علی فضل اور عرفان خان شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر