زرداری، مولانا، شہباز آج مشترکہ پریس کانفرنس کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف علی زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری، میاں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن آج ساڑھے 3 بجے پریس کانفرنس کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تینوں رہنما میڈیا سے اہم گفتگو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کریں گے۔ن لیگ، PDM آج PPP کے مارچ میں شریک ہونگیادھر پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی سے نکلنے والا عوامی لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی لانگ مارچ میں پی ڈی ایم اور ن لیگ کی جانب سے بھی آج شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کرنے کا فیصلہدوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج پیش کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد موو کر رہے ہیں، حکومت کو تاریخی شکست ہو گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر