کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکہ الزبتھ دوئم نے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ونڈسر کیسل، برکشائر میں پہلی ملاقات کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے کی۔ملکہ نے ونڈسر کیسل میں ٹروڈو کے ساتھ ملاقات کی جوکہ اس وقت یوکرین کی صورتحال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور اپنے ڈچ ہم منصب مارک روٹے کے ساتھ بات چیت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں۔شاہی خاندان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملکہ برطانیہ کے ساتھ جسٹن ٹروڈو کی ملاقات کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’آج سہ پہر ملکہ نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ونڈسر کیسل میں استقبال کیاہے‘۔جسٹن ٹروڈو کا اس ملاقات کے بارے میں کہنا ہے کہ’آج صبح ملکہ برطانیہ کے ساتھ ان کی گفتگو ہوئی جوکہ ہمیشہ کی طرح دانشمند اور بصیرت رکھنے والی تھیں‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس میں ملکہ کی بہت دلچسپی ہے، ملکہ نے گفتگو کے دوران اُن سے کینیڈا کے بارے میں ہر طرح کے سوالات پوچھے‘۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ’ہماری گفتگو بہت مفید رہی، ہم نے عالمی واقعات کے بارے میں بات چیت کی، جیسا کہ ہم ہمیشہ کرتے ہیں‘۔خیال رہے کہ اب تک سب سے طویل عرصہ حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ کا کورونا ٹیسٹ 20 فروری کو مثبت آیا تھا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر