ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین سے مشاورت کیلئے لندن جائینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترین گروپ کے رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتِ حال پر اپنے سربراہ جہانگیر ترین سے مشاورت کے لیے لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ترین گروپ کے اہم رہنما آئندہ 2 روز میں جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما اسحٰق خاکوانی اور عون چوہدری لندن جائیں گے جہاں وہ موجودہ سیاسی صورتِ حال پر جہانگیر ترین سے مشاورت کریں گے۔ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین کے آئندہ طبی معائنے کے بعد عبدالعلیم خان ان سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے شیڈول کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔عون چوہدری نے مزید بتایا کہ ملاقات میں خاکوانی اور ترین گروپ کے دیگر ارکانِ اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ترین گروپ کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں عبدالعلیم خان اور جہانگیر ترین مشترکہ حکمتِ عملی کو حتمی شکل دیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر