روس اور یوکرین کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس میں ہونے مذاکرات کے تیسرے دور کے بعد یوکرینی صدارتی مشیر نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے معاملات پر کچھ چھوٹی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔تاہم برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے یوکرین کے ایک مذاکرات کار کاحوالہ دیتے ہوا کہا ہے کہ کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہوا جس سے وسیع تر صورتحال میں نمایاں بہتری آئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے ایک معاون نے روسی ٹی وی پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلاروس میں ہونے والی بات چیت ہماری توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔رپورٹس کے مطابق تاہم دونوں ملکوں کا کہنا ہے کہ بات چیت جاری رہے گی۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے بات چیت کے دو ادوار میں فریقین نے شہریوں کو محفوظ انخلا کی راہداریاں فراہم کرنے پراتفاق کیا تھا تاہم اتفاق کے باوجود یوکرین کے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کا انخلا نہ ہو سکا، دونوں فریقین شہریوں کے انخلا میں ناکامی پر ایک دوسرے کو موردالزام ٹھہرا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر