آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی، امریکا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی مشکل ہوجائے گی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی( اے ایف پی) کے مطابق پیر کے روز امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا کہ مغربی ممالک اب تک یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن آنے والے دنوں میں یہ مزید مشکل ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے خیال میں انتہائی مشکل حالات میں بھی یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی غیر معمولی رہی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ بین الاقوامی برادری نے بہت زیادہ ردعمل ظاہر کیا ہے اور اس نے ہتھیارحاصل کرنے کے طریقے تلاش کر لیے ہیں جبکہ یہ آنے والے دنوں میں مزید مشکل ہو سکتا ہے اس لیے ہمیں اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے دوسرے طریقے تلاش کرنے ہوں گے ۔واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے مغربی اتحادیوں کی جانب سے یوکرین میں ہتھیار، گولہ بارود اور رقوم کی بھرمار ہوئی۔امریکا نے پچھلے مہینے 350 ملین ڈالرزکے فوجی سازوسامان کی منظوری دی تھی تاکہ یوکرین کی حکومت کو حملے سے لڑنے میں مدد ملے، واضح رہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکج تھا۔دریں اثنا، یورپی یونین نے بھی یوکرین کو کل 500 ملین ڈالرز ہتھیاروں کی خریداری اور ترسیل کے لیے مالی مدد فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر