وزیراعظم کا موجودہ سیاسی صورتحال میں پھر سینیئرپارٹی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ موجودہ سیاسی صورتحال میں سینیئرپارٹی قیادت سے پھر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشاورت کیلئے سینیئرپارٹی قائدین کو آج وزیراعظم ہاؤس میں بلالیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے ساتھ بیٹھک میں پنجاب میں ناراض پارٹی رہنماؤں کی سرگرمیوں کےتناظرمیں مشاورت ہوگی جبکہ اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں علیم خان اور جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا تھا جس کے بعد علیم خان نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا۔اس کے علاوہ کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر