اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کیخلاف پولیس ایکشن پر اٹارنی جنرل نے معافی مانگ لی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں بلوچ طلبہ کے خلاف پولیس ایکشن پر اٹارنی جنرل نے عدالت میں معافی مانگ لی۔نیشنل پریس کلب کے باہر طلبہ کے احتجاج پر درج مقدمہ ختم کرنےکی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔سیکرٹری انسانی حقوق،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سمیت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ کیمپ یکم مارچ سے لگا ہوا ہے۔وکیل شعیب شاہین ایڈووکیٹ نےکہا کہ طلبہ سےملا، ان کا کہنا ہےکہ سادہ کپڑوں میں لوگ آکر انہیں ہراساں کرتے ہیں، طلبہ کہتے ہیں کہ ہم تعلیم چھوڑ کر اپنی حفاظت کے لیے یہاں بیٹھے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان طلبہ پر امن طور پر بیٹھے ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ان کے پاس کوئی نہیں گیا، یہ وفاقی دارالحکومت ہے، یہاں تو حکومت کو زیادہ توجہ دینی چاہیے، 2014 میں صدر عارف علوی یہاں پٹیشنر تھے جنہیں عدالت نے ریلیف دیا، وفاقی حکومت کو تو چاہیے کہ طلبہ کو فورم مہیا کرے تاکہ وہ اپنی آواز سناسکیں، ان کی ریشنل پروفائلنگ بھی ہو رہی ہے، یہ تو غیر آئینی اور بہت سنجیدہ بات ہے۔عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو روسٹرم پر بلالیا، جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ آپ کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نےکہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم بھی یہاں ٹھہری ہوئی ہے، لاء اینڈ آرڈرکی صورت حال ہے، پشاورمیں اتنا بڑا واقعہ ہوا پھربھی ایسا نہیں ہونا چاہیے۔اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نےکہا کہ لاپتہ بلوچ طالب علم کا معاملہ بھی دیکھا جائے گا، طلبہ پر امن بیٹھے ہیں، جو ہوا یہ نہیں ہونا چاہیے تھا، میں اس بارے میں معافی چاہتا ہوں۔چیف جسٹس اسلام آباد اطہر من اللہ نےکہا کہ وزیراعظم یا کسی سینیئر وزیر کو وہاں جانا چاہیے تھا، طلبہ کی آواز دبانے کی اجازت نہیں دیں گے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر