مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا

کراچی(نیشنل ٹائمز): ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا جب کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق مویشیوں میں پھیلنے والی بیماری کی وجہ سے گوشت سے اجتناب کرنے والے صارفین کو اب مرغی فروشوں کی من مانی قیمتوں کا سامنا ہے، منافع خوروں کو کھلی چھٹی مل گئی ہے اور کراچی میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت سے دگنے داموں پر فروخت ہورہا ہے۔کمشنر کراچی نے مرغی کی سرکاری قیمت 214 روپے کلو مقرر کی ہے، یہ قیمت دو سال سے اسی سطح پر برقرار ہے۔ اس دوران مرغی کی قیمت نے 500 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کی لیکن سرکاری قیمت نہ تو تبدیل ہوئی اور نہ ہی اس قیمت کا کسی جگہ اطلاق ہوسکا۔مویشیوں میں پھیلنے والی جلد کی بیماری نے مرغی فروشوں کو منافع خوری کا موقع فراہم کردیا ہے تسلسل سے بڑھنے والی مرغی کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں۔ شہر بھر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے دگنے داموں پر 460 سے 480 روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔مویشیوں میں پھیلنے والی جلدی بیماری کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے گوشت کے استعمال میں احتیاط برتی جارہی ہے جس کی وجہ سے قصابوں کی دکانوں پر سناٹا چھایا ہوا ہے تاہم اس صورتحال سے مرغی فروش بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔گوشت فروش اس صورتحال سے نالاں ہیں جبکہ مرغی فروش حسب روایت پیچھے سے ریٹ مہنگا ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ شہر کے تمام بازاروں میں مرغی کی دکانوں پر کسی قسم کی ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں ہے اور مرغی فروش من مانی قیمت پر مرغی کا گوشت فروخت کررہے ہیں۔شہریوں نے مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت سے دگنے داموں فروخت پر کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔شہریوں نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر نرخ مقرر کرنے سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہیں مل سکتا، شہر میں مرغی ہی کیا دودھ سبزیاں، اجناس اور گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیے جارہے ہیں اور انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر