شہود علوی کی بیٹی کی شادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اریبہ علوی نے شادی کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اریبہ علوی نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔اریبہ علوی نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر لال رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں نے آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے 4 مارچ کو نکاح کیا۔زندگی کے اس حسین لمحے پر اریبہ علوی نے اللّٰہ تعالیٰ کا شُکر بھی ادا کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اریبہ علوی کی اپنے والد شہود علوی کے ساتھ بھی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔شہود علوی کی بیٹی کی شادیان تصاویر میں شہود علوی بیٹی کا ہاتھ تھامے، اُنہیں اسٹیج کی طرف لے جارہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اریبہ علوی کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی اریبہ علوی نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، انہوں نے انسٹاگرام پر منگنی کی انگوٹھی دکھاتے ایک تصویر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ آخر کار میں نے ʼہاںʼ کردی۔اریبہ علوی کو ان کے منگیتر نے ʼٹرٹل بیچʼ پر خوبصورتی سے سجے ساحل پر پروپوز کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے ہاں کردی تھی۔

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر