عفان وحید اور رمشا خان کی شادی ہوگئی؟

اسلام آباد( سن نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید کی ساتھی اداکارہ رمشاخان کے ساتھ شادی کے بارے میں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔عفان وحید نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور انڈسٹری میں اپنے بارے میں مشہور ہونے والے اسکینڈلز پر بات کی۔اُنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ’کچھ عرصے سے ان کی اداکارہ رمشا خان کے ساتھ شادی ہونے کے بارے میں افواہیں پھیلی ہوئی ہیں اور حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لوگوں نے ان افواہوں کو سچ مان لیا ہے‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ یہاں تک کہ ان کی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں کے نتیجے میں ان کے پڑوس سے ایک خاتون ان کے گھر آگئی اور ان کی والدہ کو 5000 روپے سلامی بھی دے دی‘۔عفان نے مستقبل میں شادی سے متعلق اپنےارادے کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ وہ ابھی ذہنی طور پر کسی سے محبت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ویسے محبت تقدیر کا کھیل ہے اور اپنے مستقبل کے فیصلوں کے بارے میں کبھی بھی پورے یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا‘۔اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ یقیناً شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں چاہے جلدی ہو یا دیر سے‘۔خیال رہے کہ عفان وحید اور رمشاخان نے مشہور ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ میں ایک ساتھ کام کیا، اس ڈرامے میں مداحوں کی جانب سے ان دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری بہت پسند کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر