وزیرِاعلیٰ سندھ مچھلی چوک پہنچ گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کراچی میں واقع مچھلی چوک پہنچ گئے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر ان کے ہمراہ تھے۔مچھلی چوک کے قریب نئے تعمیر شدہ روڈ پر بریکر لگانے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اظہارِ برہمی کیا اور کہا کہ یہ سڑک اہم ہے، اس کی تعمیر جلد شروع کی جائے، سڑک کے جو حصے متاثر ہوئے ہیں ان کی مرمت کی جائے۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2 رویہ ہاکس بے تا کینپ روڈ پر 23 دسمبر سے کام جاری ہے، جس کی لمبائی 5 اعشاریہ 95 کلو میٹر اور 8 اعشاریہ 3 میٹر کشادہ ہے، ہاکس بے روڈ پر 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔’’ہاکس بے تا کینپ سڑک پر کام تیز کیا جائے‘‘وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہاکس بے تا کینپ سڑک پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے زیرِ تعمیر ککڑی اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ککڑی اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے، ضروری سہولتوں کے ساتھ پویلین بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں باکسنگ کلب اور کرکٹ اکیڈمی بھی تعمیر ہو رہی ہے، ککڑی گراؤنڈ کے ساتھ رچرڈ پارک اور رچرڈ روڈ بھی تعمیر ہو رہا ہے، گراؤنڈ کے ساتھ اسٹریٹس کو بھی پختہ کیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ ککڑی اسپورٹس کمپلیکس کی عمارت میں کیفے ٹیریا، لائبریری، ٹیبل ٹینس کورٹس اور باسکٹ بال ہال ہوں گے، اس اسکیم پر 700 ملین روپے کی لاگت آئے گی، جو تمام سہولتوں کے ساتھ اکتوبر 2022ء میں مکمل ہو گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر