حکومت کے نمبر پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں، قالین کیوں اکھاڑ دیں؟ رانا ثنا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت کے نمبر پورے ہیں تو پھر اسمبلی کی کرسیاں اور قالین کیوں اکھاڑ دی۔اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے، اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں، عوام کو کنگال کرنے پر ارکان آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر ارکان کو چھوڑیں، پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں، بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑ دیں، قالین کیوں اکھاڑ دیے؟‎انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بلا تاخیر اجلاس بلائیں اور اپنے دعوؤں کو سچ کر کے دکھائیں، بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کے بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی دیر نہ کریں، فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا دیں، عمران نیازی اور وزراء کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے، ‎ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر