یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچے گا ، یوکرینی صدرنے دبنگ اعلان کردیا

کیف ، واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے نو فلائی زون قرار نہ دینے کے نیٹو کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچے گا۔ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کمزور اور الجھنوں سے بھرا تھا، آج سے جتنے لوگ مریں گے وہ نیٹوکی وجہ سے مریں گے۔انہوں نے کہاکہ نیٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، نیٹو ملکوں کی تمام انٹیلی جنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں۔یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ اگر یوکرین نہیں بچتا تو یورپ بھی نہیں بچ سکے گا، یوکرین ختم ہوا تو یورپ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ یوکرائنی نیوکلیئر پلانٹ پر روس کا حملہ خطرناک تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا یوکرین کے معاملے پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر امریکی مندوب لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے رات گئے یوکرین میں ایک جوہری تباہی کو بمشکل ٹالا۔ امریکی مندوب کے مطابق نیوکلیئر پلانٹ پر روس کا حملہ لاپرواہ اور خطرناک تھا۔ حملے سے روس، یوکرین اور یورپ میں شہریوں کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر پلانٹ پر حملہ روس کے یوکرین پر حملے میں ایک خطرناک نئے اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ یوکرین کے فائر فائٹرز اور نیوکلیئر انجینئرز کو نیوکلیئر سائٹس تک مکمل رسائی ہونی چاہیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ایلچی نے روس سے یوکرین کے نیوکلیئر پلانٹ سے افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر