جنگ نہیں امن، روسی چینل کے تمام ملازمین نے لائیو پروگرام میں استعفیٰ دیدیا

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے بعد روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی رین ٹی وی چینل نے یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے بعد ٹرانسمیشن روک دی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق روس کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے رواں ہفتے کے شروع میں ٹی وی رین کی نشریات کو معطل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینل کے کچھ ملازمین پہلے ہی اپنی حفاظت کے خوف سے ملک چھوڑکر جاچکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق روسی چینل ‘ٹی وی رین’ ( جو روس کے آخری آزاد خبر رساں اداروں میں سے ایک ہے )کے ملازمین نے یوٹیوب پر نشر ہونے والے آخری پروگرام میں’جنگ نہیں امن’ کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈیو سے واک آؤٹ کیا۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میڈیا کو صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر