یوکرین میں روس اسٹارلنک کو نشانہ بنا سکتا ہے، ایلون مسک کو خطرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ براڈ بینڈ سروس اسٹارلنک کو روس کی جانب سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انٹرنیٹ سیکیورٹی ریسرچرز کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ روابط کے لیے استعمال ہونے والی ڈیوائسز روس کے لیے فضائی حملوں میں مدد دے سکتی ہیں جن کے ذریعے وہ باآسانی انہیں نشانہ بنا سکتا ہے۔ تاہم مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یوکرین میں صرف اسٹارلنک غیر روسی کمیونیکیشن سسٹم ہے جو اب بھی وہاں کام کر رہا ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سسٹم کو روس کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا اندیشہ بہت زیادہ ہے۔ایلون نے اپنے صارفین کو خبردار کیا کہ وہ اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کریں اور کہا کہ وہ ڈیوائس کو اس وقت چلائیں جب اس کی ضرورت ہو اور جتنا ممکن ہوسکے ڈیوائس کا اینٹینا دور کرکے رکھیں۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر