طالبان کے سب سے پُراسرار رہنما سراج الدین حقانی پہلی بار منظرعام پر

کابل(نیشنل ٹائمز): افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ اور امریکی کو نہایت مطلوب سراج الدین حقانی کے ٹھکانہ تو دور کوئی واضح تصویر تک کسی ملک کی خفیہ ایجنسی کو نہیں مل سکی تھی تاہم اب پہلی بار طالبان رہنما براہ راست نشریات میں سامنے آگئے۔ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سراج الدین حقانی کو وزیر داخلہ بنایا گیا تھا جو افغان جنگ کے دوران امریکا کو نہایت مطلوب شخصیت تھے لیکن کسی بھی ملک کی خفیہ ایجنسی ان کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھی۔اس کی بنیادی وجہ سراج الدین حقانی کی کوئی تصویر نہ ہونا تھی۔ اُن کی ایک ہی تصویر دستیاب تھی جس میں ان کا چہرہ آدھے سے زیادہ چادر سے ڈھکا ہوا تھا۔ افغانستان میں طالبان کی فتح بھی سراج الدین حقانی کی جنگی مہارت کا نتیجہ تھی۔وزیر داخلہ بننے کے بعد سراج الدین حقانی کافی متحریک رہے ہیں اور درجنوں سرکاری تقریبات میں بھی شرکت کی ہے تاہم ان کے آتے ہی کیمرے بند کرادیئے جاتے تھے اور کسی کو موبائل سے بھی تصویر لینے کی اجازت نہیں تھی۔تاہم پہلی بار کابل میں ہونے والی نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کے موقع پر میڈیا کو سراج الدین حقانی کی کوریج نہیں روکا گیا اور ان کا خطاب براہ راست نشریات میں دکھایا بھی گیا۔اپنے خطاب میں سراج الدین حقانی کا کہنا تھا کہ دہائیوں پر مشتمل ہماری جدوجہد اور واحد آرزو کا مقصد اسلامی نظام کا قیام رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر