پشاور دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان تک پہنچ چکے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اہم ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں مسجد بم دھماکے میں ملوث تینوں ملزمان تک ہم پہنچ چکے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جمعہ کی نماز کے دوران پشاور کی جامع مسجد میں خونی واقعہ ہوا، اس کونی واقعے میں 57 افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا پولیس اور تحقیقاتی و تفتیشی اداروں نے زبردست کام کیا ہے، کے پی کے کی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے تینوں ملزمان کی شناخت کرلی اور ان تک پہنچ چکے ہیں، آئندہ ایک دوروز تک پولیس ان ملزمان تک پہنچ جائے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ میں نوازشریف کی طرف سے پاسپورٹ سے متعلق کوئی درخواست نہیں آئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کا بڑا شور مچایا جا رہا ہے، لیکن اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی ابھی موصول نہیں ہوئی، ریکوزیشن کی درخواست موصول ہونے کے بعد 14 روز کے اندر اسپیکر نے اجلاس بلانا ہوتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اجلاس کی ریکوزیشن اور عدم اعتماد کی تحریک دو مختلف چیزیں ہیں، دونوں اکٹھی نہیں ہیں، عدم اعتماد کی تحریک پر بھی دو، تین دن اسپیکر کے پاس ہوتے ہیں اور 7 دن اس پر تقریریں اور اس کے بعد ووٹنگ ہوتی ہے، اس سارے عمل میں ایک مہینہ نہیں تو 24 سے 25 دن لگ سکتے ہیں، ابھی دلی دور است، اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پید ا نہ کرے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، ملک سیلابوں، زلزلوں یا بیماریوں سے تباہ و برباد نہیں ہوتے، ملک کو افواہوں، تخریب اور انتشار کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، بجٹ میں عوام کو بڑی سہولتیں دینے کا اعلان
جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کی گولہ باری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی
امریکا، ایران سے رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ
ایران پر مختصر اور طاقتور حملوں کا منصوبہ تیار، ٹرمپ کو آج بریفنگ دی جائے گی
امریکا، اسرائیل آبنائے ہرمز میں بدامنی کے ذمے دار، دفاع کریں گے: ایرانی صدر
امریکا کا ایران کیخلاف پہلی بار ہائپر سونک میزائل تعینات کرنے پر غور
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو لبنان کیخلاف مکمل جنگ سے گریز کا مشورہ
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وطن واپسی کیلئے تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر