سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ٹیزر منظرعام پر

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی ہے۔فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلو میاں نے لکھا ’’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ فلم کی ریلیز پر ہم سب وہاں (سینما میں) موجود ہوں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘ اگلے برس عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سلو میاں نے بتایا ان کی فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘فلم کے پہلے ٹیزر میں کترینہ کیف فل ایکشن میں نظر آرہی ہیں، جب کہ سلو میاں کی انٹری بھی کمال ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور پچھلی دونوں فلموں کی طرح یہ فلم بھی شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔’’ٹائیگر3‘‘ کی ہدایت کاری منیش شرما نے کی ہے۔ فلم میں سلمان خان کا کردار ایک بھارتی جاسوس اویناش سنگھ راتھور المعروف ٹائیگر کا ہے جسے پاکستانی جاسوس زویا سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا ہے۔فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کو ترکی، روس اور آسٹریلیا میں شوٹ کیا گیا ہے جب کہ اس کے کچھ مناظر کو حال ہی میں دہلی میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ ٹائیگر فرنچائز کی پہلی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘2012 میں ریلیز ہوئی تھی جسے کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی جسے علی عباس ظفر نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ پچھلی دونوں فلموں میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر