بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو اسلام آباد بُلا لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو نے یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو ہدایت کی کہ اسلام آباد پہنچیں اور عدم اعتماد کی تیاری کریں۔انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ وہ دونوں سب دوستوں سے ملاقاتیں کریں۔بلاول بھٹو نے عوامی مارچ میں کس کی سالگرہ کا کیک کاٹا؟پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ ، سعید غنی ، نثار کھوڑو قافلے کے ساتھ چلیں گے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کا آج چھٹا روز ہے، عوامی مارچ آج ملتان سے خانیوال اور پھر ساہیوال پہنچے گا، عوامی مارچ کا آغاز فاطمہ جناح ٹاؤن ٹینٹ سٹی ملتان سے نماز جمعہ کے بعد ہوگا۔عوامی مارچ میں آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خانیوال میں لاہور موڑ پر خطاب کریں گے، چیچہ وطنی پہنچنے پر بلاول بھٹو کا شہر والا پل پر مارچ کے شرکاء سےخطاب ہوگا، بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کے چھٹے روز ساہیوال میں آخری خطاب کریں گے۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر