اپوزیشن ہر بار عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، فواد چوہدری

راوالپنڈی(نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہر دفعہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر دفعہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، اپوزیشن کو کہوں گا ایک فری بوکس دے دوں گا اس میں بیٹھ کر میچ دیکھیں اور لائحہ عمل بھی طے کریں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت اور پاکستان کی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے، بھارت کے ساتھ لوگوں کا رابطہ باحال ہونا چاہیے،پاکستان بھارت کرکٹ کو بھی بحال ہونا چاہیے۔چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں بابر آعظم اور ٹیم پاکستان آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے شکریہ آسٹریلیا آپ نے یہ مارچ ہمارےلئےخوبصورت بنایا پاکستان آپ کیلئے چشم براہ تھا،آسٹریلیا کے ہائ کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کیاس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24 سال کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے، آسٹریلیا آپ کا شکریہ آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا، پاکستان آپ کیلئے چشم براہ تھا،آسٹریلیا کے ہائ کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی تحریر کئے۔

 

 



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر