رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 فوجی ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مشرقی رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز یہ ہیلی کاپٹر مشرقی رومانیہ میں ایک لاپتا لڑاکا طیارے اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے نکلا تھا جو گر کر تباہ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق رومانیہ کی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر آئی اے آر 330 کو حادثے کے نتیجے میں 7 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ کریو ممبران بھی تھے جن میں سے دو بحریہ کے تیراک تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد بھی مگ 21 ائیرکرافٹ اور اس کے پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، لاپتا جہاز کے پائلٹ نے خراب موسم کی اطلاع دی تھی جس پر اسے واپس بیس آنے کی ہدایت دی گئی لیکن پائلٹ واپس نہ آسکا جس کے بعد جہاز کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر