یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے: اقوام متحدہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے بعد یوکرین سے اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر بمباری کا سلسلہ آٹھویں روز بھی جاری ہے، دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم زخمیوں یا ہلاکتوں سے متعلق کسی قسم کی اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے بمباری کے باعث اب تک 10 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور بڑی تعداد میں ملٹری اور سویلین املاک کو نقصان ہو چکا ہے جبکہ گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد نے پولینڈ کا رخ کیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ کیف کی جانب گامزن روسی فوج کی سیکڑوں بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حرکت رک گئی ہے اور ہمارے اندازوں کے مطابق گزشتہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے کوئی بہت اچھی پیشقدمی نہیں کی ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ روسی افواج کی پیشقدمی رکنے کی وجوہات میں لاجسٹک کی مستقل بنیادوں پر فراہمی اور یوکرینی افواج کی جانب سے مزاحمت ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا نے یوکرین حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ روس نے بحرہ اسود کے کنارے واقع یوکرین کے بڑے شہر خیرسون پر قبضہ کر لیا ہے اور 3 لاکھ کے قریب آبادی والے اس شہر میں روسی فوجیوں کا گشت جاری ہے۔یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی نے لڑائی میں اب تک 6 ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ روس نے 498 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر