اٹلی، شادی کرنے والے جوڑے کیلئے دلچسپ پیشکش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اطالوی شہر لازیو کے حکام نے شادی کرنے والے جوڑے کیلئے دلچسپ پیشکش کی ہے۔اٹلی کے علاقے لازیو میں شادی کرنے والے جوڑے کو 2 ہزار یوروز( یعنی 3 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) شادی کے لیے ہال، کھانے ، کپڑے، فوٹوگرافر اور دیگر خرچوں کیلئے دیے جائیں گے۔شادی کرنے والے جوڑے کو رقم دینے کا مقصد شادیوں سے جڑے کاروبار کو کورونا وائرس کے نقصان سے بچانا ہے اور اس متاثرہ ویڈنگ سیکٹر کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ دلچسپ پیشکش یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک ہے جبکہ اس سے اطالوی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے اپنی درخواستیں اور رسیدیں فراہم کر سکتے ہیں جس پر انہیں شادی پر خرچ کی گئی رقم مل جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر