شہزین راحت کی رخصتی ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ برس نکاح کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شہزین راحت کی رخصتی ہوگئی۔جیو انٹرٹینمنٹ کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں سارہ علی خان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شہزین راحت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بارات کے دن کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔شہزین راحت نے اپنی بارات کے خاص دن پر جامنی رنگ سے ملتے جلتے رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کے دولہے میاں روایتی سفید بلوچی لباس میں نظر آئے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ براہِ کرم! ماشاءاللّہ بولیں۔شہزین راحت کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔اس کے علاوہ شہزین راحت کی بارات کی تقریب کی دیگر تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔اداکارہ شہزین راحت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیںواضح رہے کہ شہزین راحت پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد ڈراموں میں معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر