جرمن آرکسٹرا نے روس کی حمایت کرنے پر اپنے چیف کنڈکٹر کو برطرف کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جرمن آرکسٹرا نے روس کی حمایت کرنے پر اپنے چیف کنڈکٹر ویلری گرگیو کو فوری طور پر برطرف کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی جرمن شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ میونخ فلہارمونک آرکسٹرا نےچیف کنڈکٹر ویلری گرگیو کو فوری طور پر برطرف کر دیا ہے کیونکہ اُنہوں نے یوکرین پر روس کے حملوں کی مذمت نہیں کی۔ویلری گرگیو جوکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دوست ہیں اور اُنہوں نے 2016 میں شام میں موجود پالمیرا کے کھنڈرات میں روس کی فتح کا جشن منانے کے لیے ایک آرکسٹرا کا انعقاد بھی کیا تھا، اُنہیں روس کی حمایت کرنے پر پیر کو لا سکالا اور روٹرڈیم فلہارمونک آرکسٹرا نے بھی نظر انداز کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق، میونخ کے میئر نے ایک خط میں ویلری گرگیو سے کہا تھا کہ ’وہ واضح طور پر خود کو جارحیت کی وحشیانہ جنگ سے دور رکھیں جو پیوٹن یوکرین کے خلاف لڑ رہے ہیں، لیکن اُنہوں نے اس خط کا کوئی جواب نہیں دیا‘۔میئرکا کہنا ہے کہ ’اُنہیں توقع تھی کہ گرگیو روسی حکمران کے بارے میں اپنی انتہائی مثبت رائے پر نظر ثانی کریں گےلیکن اُنہوں نےایسا نہیں کیا‘۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر