کسی شو میں سامنے نہ آنا، سابق شوہر کی راکھی ساونت کو دھمکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف بھارتی رقاصہ، اداکارہ اور ٹیلی وژن ٹاک شو میزبان راکھی ساونت کے سابق شوہر نے انھیں دھمکی دی ہے کہ وہ ان سے ملنا بالخصوص ریئلٹی شوز میں سامنا کرنا بند کردیں۔
’بھائی میں دم ہے تم میں نہیں‘، راکھی کا سلمان کی حمایت میں کنگنا کو جوابراکھی کے سابق شوہر رتیش سنگھ کی یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب راکھی سے کنگنا رناوت کے نئے ریئلٹی شو میں ان کے سابق شوہر کے شرکت کرنے کے حوالے سے افواہوں کے بارے میں انھوں نے گفتگو کی تھی۔ راکھی کے سابق شوہر نے ایک ویڈیو لنک اور راکھی کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، راکھی جی ایک سادہ سی تجویز ہے کہ برائے مہربانی آپ وش کرو کہ کسی گیم شو میں میرے سامنے نہ آنا، ورنہ میں آپ کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کروں گا کہ آپ کسی شو میں نہیں جاؤگی۔ آپ کو یاد ہوگا کہ بگ باس 15 کے ایک وائلڈ کارڈ کا کیا حال کیا تھا۔رتیش سے شادی کے وقت روتے ہوئے مہندی لگائی تھی: راکھی ساونتاس پوسٹ کے جواب میں راکھی نے فوری اپنا تبصرہ کچھ یوں کیا۔ اپنا ڈرامہ بند کرو اور میری تصویر مت استعمال کرو، سمجھ گئے، جبکہ اس کے ساتھ راکھی نے کئی تنقیدی اور غصے پر مبنی ایموجیز بھی کیے۔ اس سے قبل راکھی سے پوچھا گیا کہ انھوں نے کنگنا کا ریئلٹی شو دیکھا؟ جس پر راکھی نے انکار کیا، ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ ان کے سابق شوہر اس شو میں کیوں نظر نہیں آرہے، جس پر راکھی نے کہا کہ وہ تو بیوقوف ہے، اسے کافی رقم کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اس نے یہ کہہ دیا کہ میں اپنا کاروبار نہیں چھوڑوں گا۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر