سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی ہوئی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے رہتے ہیں، ان دنوں ایک بار پھر سے سلمان خان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔تاہم، اس تصویر میں سلمان خان کی سوناکشی سنہا سے خفیہ شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی ایک ٹوئٹ بہت تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں یہ عامر خان کے ساتھ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویرشیئر کرکے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فاطمہ، مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں۔اس تصویر نے سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں کا آغاز کردیا تھا کہ عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ سےخفیہ طور پر تیسری شادی کرلی ہے لیکن بعد میں یہ تصویر جعلی نکلی۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر