پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین میں فوجی کارروائی کےجواب میں لگائی گئی اقتصادی پابندیوں پر ردعمل میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ خود امریکی سیاستدان اور صحافی مانتے ہیں کہ امریکا میں جھوٹ کی بادشاہت قائم کی جاچکی ہے۔ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک بھی مودبانہ انداز سے امریکا کی آواز میں آواز ملارہے ہیں، نہ صرف اس سے اتفاق کررہے ہیں بلکہ امریکا کے رویہ کی پیروی کی جارہی ہے، اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ اب پورا مغرب ہی جھوٹ کا شہنشاہ بن چکا ہے۔روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں آپریشن ہی ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا، اسی کی بدولت ڈونیئسک اور لوگانسک کیخلاف یوکرین کی فوجی کارروائی روکی جاسکتی تھی۔ولادیمیر پیوٹن نے شہریوں پر رقوم کی بیرون ملک منتقلی پر پابندی لگادی ہے، روسی معیشت کو سہارا دینے کیلئے ایکسپورٹرز کو کم از کم 80 فیصد ریونیو روبل(روسی کرنسی ) میں رکھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر