روس سے جنگ، سابق مس یوکرین نے بھی ہتھیار اٹھالیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)یوکرین پر روس کے حملوں میں تیزی آتی جارہی ہے اور یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں خونریز جھڑپیں جاری ہیں۔اپنے سے کہیں زیادہ طاقتور ملک روس کے خلاف ملکی دفاع میں یوکرینی عوام بھی حصہ لے رہے ہیں، ایسے میں سابق مس یوکرین انستاسیا لینا نے بھی ہتھیار اٹھالیے ہیں۔2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اسلحہ اٹھائےکیف کے جنگ سے متاثرہ علاقے میں پوزیشن سنبھالےکھڑی ہیں۔یہ تو واضح نہیں ہےکہ یوکرینی حسینہ واقعی میں فوجی خدمات انجام دے رہی ہیں یا انہوں نے صرف اپنے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔انستاسیا لینا اس سے قبل بھی یوکرین فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے فوجی یونیفارم میں تصاویر کھینچواچکی ہیں بلکہ وہ بنیادی عسکری تربیت بھی حاصل کرچکی ہیں۔خیال رہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی ملکی دفاع کے لیے 18 سے 60 سال کے تمام سابق فوجیوں اور عام شہریوں سے جنگ میں حصہ لینےکی اپیل کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر