یوکرین نے روسی پیشکش ٹھکرا کر اچھا موقع گنوا دیا، پیوٹن کا اسرائیل کو جواب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے دارالحکومت یوکرین اور دیگر شہروں میں جنگ جاری ہے۔یہ جنگ آج چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے اور گزشتہ روز یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد روسی افواج کو حملے تیز کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔اب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی یوکرین کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیوٹن سے اسرائیلی وزیراعظم نفتالی پینیٹ نےٹیلی فونک رابطہ کیا اور یوکرین جنگ رکوانے میں مصالحت کی پیشکش کی ہے۔کریملن کا کہنا ہے کہ دوران گفتگو روسی صدر نےاسرائیلی وزیراعظم کوبیلاروس میں یوکرین سے مذاکرات کی پیشکش کا بتایا۔اس موقع پر گفتگو میں ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھاکہ یوکرین حکومت نے روسی پیشکش کو مسترد کرکے اچھا موقع گنوادیا، روسی فوج کے خصوصی دستے ملک کا دفاع کیلئے ہروقت تیار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل روس نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر غیرجانبدار رہنے کی شرط پر یوکرین کی مذاکرات کی پیشکش قبول کی تھی اور بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں مذاکراتی وفد بھی بھیج دیا ہے تاہم یوکرین نے بیلاروس میں مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر