صبا قمر صدرِ پاکستان بن کر سب سے پہلا کام کیا کریں گی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان سمیت بھارت میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر نے مستقبل میں کبھی صدرِ پاکستان بننے پر اپنی پہلی ترجیح کے حوالے سے بتادیا۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ اگر انہیں پاکستان کا صدر بنایا جاتا ہے تو وہ سب سے پہلے کیا کام کریں گی؟جواب میں صبا قمر نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ تمام لوگ تعلیم یافتہ ہوں لہذا میری پہلی ترجیح تعلیم ہوگی۔غیر ملکی پسندیدہ شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کینیڈین اداکار ریان گوسلنگ کا نام لیا۔واضح رہے کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری لالی ووڈ کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر