طوبیٰ اگر واپس آنا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں میں انہیں بہن سمجھوں گی، دانیہ شاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے متعلق کہا ہے کہ اگر وہ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طوبیٰ انور کی خلع اور دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں بتائیں۔انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا جہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔میزبان نے دانیہ سے ایک اور سوال پوچھا اگر کل طوبیٰ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا کہ میں دانیہ کو شوبز میں ساتھ لے کر آؤں گا۔ میں پہلے بھی اپنی بیوی کو ساتھ لے کر آیا تھا، انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔ اس کے علاوہ میں اردو فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے کررہا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ شاید میں دانیہ کو ان ڈراموں میں ساتھ لے کر آؤں۔انٹرویو کے دوران عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ دانیہ کو ہنی مون پر تھائی لینڈ لے کر جائیں گے اور جب دانیہ سے پوچھا گیا کہ آپ کو کراچی کے لوگ کیسے لگے تو انہوں نے کہا کراچی کے لوگ تھوڑے سائیکو ہوتے ہیں۔ اس جواب پر عامر لیاقت اور میزبان ہنس پڑے۔میزبان نے عامر لیاقت سے ان کی اور طوبیٰ کی شادی ختم ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا کیا طوبیٰ سے آپ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟ جس پر عامر لیاقت نے کہا نہیں ہماری شادی ختم نہیں ہوئی۔ میں نے انہیں طلاق نہیں دی، انہوں نے خلع مانگی ہے اور خلع کے لیے دونوں فریقین کا رضامند ہونا ضروری ہے لیکن میں تو عدالت گیا ہی نہیں لہذا یہ خلع ہی کہلائے گی لیکن شرعی خلع نہیں ہوگی اور اگر طوبیٰ کہیں اور شادی کرتی ہیں تو وہ ناجائز شادی ہوجائے گی۔عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طوبیٰ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزاریں، کہیں پر ملازمت کریں، کام کریں اگر میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں تو نہ رہیں لیکن اسلام کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ دانیہ میری زندگی میں ہے۔ طوبیٰ جب آنا چاہیں آجائیں لیکن اب دانیہ میری زندگی سے کہیں نہیں جائیں گی۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر