اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت کے بعد اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔نور مقدم قتل کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نےکہا کہ الحمداللّہ! اس دنیا میں نور کے لیے انصاف ہوا ہے۔دوسری جانب اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر اللّہ! انصاف غالب آگیا۔عدنان صدیقی نے کہا کہ میرا دل نور کے گھر والوں کے لیے دھڑکتا ہے، امید ہے کہ اس فیصلے سے انہیں سکون ملے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے۔عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔



