اسلام آباد (نیشنل ٹائمز):پاکستان نے بھارت کو اٹاری واہگہ سرحد کے راستے طور خم تک افغانستان کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور زندگی بچانے والی ادویات کی زمینی راستے سے استثنیٰ کی بنیاد پر ترسیل کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 40 افغان ٹرکوں کا پہلا قافلہ جو طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوا تھا اٹاری واہگہ سرحد سے بھارتی گندم کی کھیپ لینے کے بعد بدھ کو افغانستان کیلئے واپس روانہ ہو گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر خوش اسلوبی سے ترسیل کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
پاکستان نے بھارت کو افغانستان کیلئے گندم اور زندگی بچانے والی ادویات کی زمینی راستے سے ترسیل کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی



