اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوا ہے، جبکہ کاروبار کی بندش پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 176 روپے 16 پیسے ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 40 پیسے کم ہوکر 177 روپے 10 پیسے ہے۔
ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان



