اگر سلمان اور شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے، مادھوری کا دلچسپ جواب

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو کے دوران ساتھی اداکاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔مادھوری ڈکشٹ 25 فروری کو ویب سیریز ’’دی فیم گیم‘‘ کے ذریعے نیٹ فلکس پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ اپنی ویب سیریز کی پروموشن کے سلسلے میں مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کو انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے اپنے ساتھی اداکاروں شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کیا۔انٹرویو کے دوران میزبان نے مادھوری سے سوال پوچھا اگر شاہ رخ خان اور سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو آپ کے خیال میں کس پیشے سے وابستہ ہوتے؟ مادھوری ڈکشٹ نے جواب دیا میرے خیال میں اگر سلمان خان اداکار نہ ہوتے تو گلوکار ہوتے، لیکن وہ ابھی بھی گلوکاری کررہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ سلمان باڈی بلڈنگ کے پیشے سے وابستہ ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا وہ پہلے ہی باڈی بلڈنگ کررہے ہیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا اگر سلمان اداکار نہ ہوتے تو پروفیشنل پینٹر ہوتے، تاہم انہوں نے دوبارہ ہنستے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی اداکاری کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بھی کررہے ہیں۔جب یہی سوال شاہ رخ خان کے بارے میں پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ مادھوری نے فوراً جواب دیا اگر شاہ رخ اداکار نہ ہوتے تو بزنس مین ہوتے اور پھر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا شاہ رخ خان اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بزنس بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ پہلی بار ویب سیریز ’’فیم گیم‘‘ کے ذریعے اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نظر آئیں گی، وہ آخری بار ابھی شیک ورما کی 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’’کلنک‘‘ میں نظر آئی تھیں۔



  تازہ ترین   
ایران اور امریکا کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا: وزیراعظم
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
مودی کی اسرائیل پالیسی ’امبانی۔ایپسٹین‘ کے زیرِ اثر تشکیل پائی: نیویارک ٹائمز
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سربراہ نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو نفرت انگیز قرار دیدیا
امریکا، ایران اور ثالثوں کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت
وزیراعظم کا اماراتی بندرگاہ پر حملے میں پاکستانی شہریوں کے زخمی پر اظہارِ تشویش
دوسروں کو دھمکانے والا خود پتھر کے زمانے میں پھنسا ہوا ہے: ایرانی نائب صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر