ماضی کی معروف اداکارہ میناکشی ششادری کو پہچاننا ناممکن

ممبئی (نیشنل ٹائمز): ماضی کی معروف اداکارہ میناکشی ششادری نے اپنی حال ہی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں پہنچاننا تقریباً ناممکن ہے۔80 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ میناکشی ششادری نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے لیکن فلم ’’دامنی‘‘ میں ان کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اداکارہ میناکشی 1995 میں شادی کرکے امریکا شفٹ ہوگئی تھیں اور شادی کے بعد سے انہوں نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ تاہم وہ سوشل میڈیا پر کبھی کبھی اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں میناکشی ششادری نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بال چھوٹے اور آنکھوں پر چشمہ نظر آرہا ہے۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے مختصر کیپشن لکھا ’’نیو لُک‘‘۔اداکارہ میناکشی کی حالیہ تصویر کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کیونکہ اس تصویر میں وہ 80 اور 90 کی دہائی کی میناکشی سے بالکل مختلف نظر آرہی ہیں یہاں تک کہ انہیں پہچاننا بھی تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر