میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہیں، وہ اور ماہم جاوید عدالت سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت کے ریمارکس

لاہور (نیشنل ٹائمز) مقامی عدالت نے علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مستقل حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کردی۔لاہورکی مقامی عدالت میں علی ظفرکیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے میشا شفیع اور ماہم جاوید کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے فیصلے میں میشا شفیع کے خلاف سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع عدالتی کارروائی کا مذاق اڑا رہی ہیں، وہ اور ماہم جاوید عدالتسے آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں، عدالت نے سمن قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے لیکن وہ پیش نہ ہوئیں۔.عدالت نے علی گل پیر اور لیناغنی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے عفت عمرکی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے میشا شفیع اور ماہم جاوید کو 50،50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میشاشفیع کی عدم پیشی سے کیس ٹرائل بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر