روس یوکرین تنازع؛ پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے

کراچی(نیشنل ٹائمز): کووڈ 19 کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے جب کہ امریکا میں افراطِ زر کی شرح ساڑھے 7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح 13فیصد کو عبور کر چکی ہے، اب مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس کی وجہ روس یوکرین تنازع ہے۔ممکنہ جنگ کے خطرے کے پیش نظر مختلف ممالک سپلائی متاثر ہونے کے ڈر سے اشیاء کا ذخیرہ کرنے لگے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔گاڑیوں کے لیے چپس ( chips ) کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیوں کہ چپس کے لیے خام مال ( نیون اور پیلاڈیم ) روس اور یوکرین فراہم کرتے ہیں۔مبصرین روس یوکرین کی مختلف وجوہات بیان کررہے ہیں۔ کچھ کے خیال میں امریکا Nord Stream پائپ لائن سے خائف ہے جس کے ذریعے روس سے جرمنی کو قدرتی گیس سپلائی کی جارہی ہے۔ اس لحاظ سے روسی گیس یورپی کی معیشت کا اہم جزو بنتی جارہی ہے اور یورپ کا ماسکو پر اعتماد بڑھتا جارہا ہے اور وہاں روس کا امیج بہتر ہورہا ہے۔ اس کے نتیجے میں روس اور یورپ کے درمیان ایک فری ٹریڈ زون تشکیل پاسکتا ہے۔اس طرح Nord Stream محض ایک پائپ لائن ہے بلکہ یہ مستقبل کی جانب ایک کھڑکی ہے، جہاں یورپ اور ایشیا ایک فریڈ ٹریڈ زون تشکیل دیں گے اور ان کے درمیان تعلقات مضبوط تر ہوجائیں گے۔ یہ بات امریکا کوہضم نہیں ہوپارہی ہے چنانچہ اس تنازع کو ہوا مل رہی ہے۔یوکرین سے اس بار پاکستان نے اپنی ضروریات کی 40 فیصد گندم درآمد کی ہے۔ یوکرین میں کوئی بھی بحران پاکستان میں گندم کی قلت کو جنم دے سکتا ہے، اس کے نتیجے میں گندم اور آٹے اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر