روہت شرما نےکوہلی سے متعلق سوال پر صحافیوں کو خاموش کرادیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویرات کوہلی کی فارم کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر میڈیا کے نمائندوں کو خاموش کروادیا۔ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران روہت شرما نے ویرات کوہلی کی فارم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اگر آپ لوگ کچھ وقت کے لیے خاموش ہوجائیں گے تو ان کی فارم ٹھیک ہو جائے گی، ہمیں اس بارے زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہرات کوہلی ذہین انسان ہیں، وہ ہماری انٹرنیشنل ٹیم کا ایک دہائی سے حصہ ہیں، جب کوئی اتنا وقت کرکٹ کھیلتا ہے تو وہ پریشر اور ماحول کو کنٹرول کرنا سیکھ جاتے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کل سے شروع ہوگی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر